امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ مئی میں یورپ کے دورے کے دوران سعودی عرب کا
بھی سفر کر سکتے ہیں جو صدر بننے کے بعد ان کا یہ پہلا بیرون ملک سفر ہوگا۔سینئر انتظامی افسر نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مسٹر ٹرمپ پہلے
ہی 25 مئی
کو ناٹو کانفرنس میں حصہ لینے کا منصوبہ بنا چکے ہیں اور وہ 26
سے 28 مئی تک ہونے والی سات ممالک کے گروپ کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے
سسلي کے دورے پر جائیں گے۔دفاعی سیکرٹری جیمز میٹيس نے آج ریاض میں سینئر سعودی عرب حکام کے ساتھ ملاقات کی۔